90

پنجاب میں تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ

تحریک لبیک کے 15 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔
راولپنڈی ڈویژن میں پولیس نے تحریک لبیک کے مجموعی طور پر 96 رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی سے تحریک لبیک ناردرن پنجاب کے امیر عنایت الحق شاہ سمیت 36 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اٹک سے 26 ، چکوال سے 26 اور جہلم سے 8 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گرفتار شدگان کو مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کے کے لیے چھاہے جاری ییں۔ تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے لئے بھی لاہور میں پولیس نے ملتان روڈ کی حدود میں سمن آباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ پولیس کی گرفت میں نا آسکے۔ پولیس نے 7 کارکنان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک کے کارکنوں نے 15 نومبر کو ہر صورت لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔ 15 نومبر کو تحریک لبیک پاکستان نے شان رسالت ﷺ میں فرانس کی گستاخی کے خلاف پشاور سے فیض آباد تک مارچ کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں