272

” پنجاب میں ناقص طرز کی حکمرانی ۔۔“وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے بھی استعفیٰ دیدیا ، حیران کن بات کہہ دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے نہایت حیران کن وجہ بیا ن کر دی ہے ۔
ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شہباز گل نے استعفیٰ دینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے تقررو تبادلوں پر اختلاف کے باعث استعفیٰ دیاہے ، پنجاب میں ناقص طرز کی حکمرانی کا دفاع مشکل تھا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری کو وزیراعلیٰ کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ آصف محمود کو مشیر تعینات کیا گیا ہے ، آصف محمود پنجاب آرٹیکلچر اور ٹورازم کے معاملات کو دیکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں