116

پنجاب پبلک پرائیویٹ اتھارٹی کانئے مالی سال کا منصوبہ تیار

پنجاب پبلک پرائیویٹ اتھارٹی کانئے مالی سال کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، اتھارٹی نے نئے مالی سال 2020-21 کے ترقیاتی بجٹ کا پلان پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردیا ۔پنجاب میں 25 میگا پراجیکٹ کی تخمینہ لاگت 3 کھرب23 کروڑ روپے ہوگی۔شہر سمیت صوبہ بھر میں روڈ سیکٹر منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے 1 کھرب 10 ارب کا تخمینہ ہے،روڈسیکٹر کے 7 بڑے منصوبے آئندہ تین سال میں مکمل کئے جائیں گے ۔ہاؤسنگ کے 2 پراجیکٹس کے لئے 57 ارب ،سیاحت کے ایک منصوبے پر 73 کروڑ اور ہیلتھ کے 10 منصوبوں پر 1 کھرب 50 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ۔شعبہ صحت میں نئے ہسپتال اور بائیو انرجی کے منصوبے شامل ہیں۔بلدیات کے 1 منصوبے پر 5ارب جس سے پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے،ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے 2 ارب ،گورننس اور آئی ٹی کے لئے 2 ارب جبکہ صنعت کے لیے 5 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کو جاری کردہ رقم شامل ہوگی۔ مذکورہ فنڈز پی پی پی موڈ کے تحت سرمایہ کاروں سے حاصل کرکے منصوبے مکمل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں