264

پنجاب پولیس میں مالی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر نیب کی تحقیقات شروع

محکمہ پنجاب پولیس میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد نیب نے تحقیقات شروع کردیں۔
محکمہ پنجاب پولیس میں مالی بے ضابطگیوں اور پنجاب پولیس میں سامان کی خریداری میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس پر نیب نے گزشتہ 7 سال کی خریداری پر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیلی میں پیسوں کی خورد برد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب نے محکمہ پنجاب پولیس سے بریٹا پستول، بلٹ پروف جیکٹس اور یونیفارم سمیت دیگر سامان کا ریکارڈ مانگ رکھا ہے، تاہم محکمہ پولیس تاحال خریداری کا ریکارڈ مرتب نہیں کرسکی جس کی وجہ سے انکوائری تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے پہلے بھی اینٹی رائٹ فورس کا ریکارڈ مانگ رکھا ہے لیکن محکمہ پولیس نے تاحال نیب کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں