256

پنجاب کے حلقہ پی پی 168 ضمنی الیکشن: اوورسیز پاکستانی بھی ووٹ کاسٹ کریں گے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ کا پہلا کامیاب پائلٹ پروجیکٹ 14 اکتوبر 2018ءکو ملک بھر کے ضمنی انتخابات میں منعقد کروایا۔ اس کامیابی کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 13 نومبر 2018ءکو پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ کا دوسرا پائلٹ پروجیکٹ منعقد کیا جائیگا۔ 12 نومبر سے لیکر 27نومبر 2018ءتک تمام اہل بیرون ملک مقیم پاکستانی جو کہ مقرر کردہ اہلیت کے پیمانہ پر پورا اترے ہیں اپنے آپ کو آئی ووٹنگ کی ویب سائٹ overseagvoting.gov.pk کے ذریعے 13 دسمبر 2018کو پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں آئی ووٹنگ کے ذریعے خود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔ اہلیت کا پیمانہ آئی ووٹنگ کے عمل کو محفوظ رکھنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں