11

پنجاب کے دیہی علاقوں میں کتنے کورونا کیس؟ آپ سن کر حیران

پنجاب کے دیہی علاقوں میں کورونا کے ساڑھے 9 ہزار ٹیسٹ لئے گئے اور 8361 کیس نیگٹو آئے اور صرف 3 افراد میں ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔
حکومت پنجاب کی دیہی علاقوں میں کورونا کے حوالے سے رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس کے مطابق پنجاب بھر کے دیہی علاقوں سے 9574 رینڈ م ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آئے اور8361 کیسز منفی پائے گئے جب کہ 1210 رینڈم ٹیسٹس کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔
رپورٹ کے مطابق جو 3 کیسز مثبت آئے ان میں پاکپتن کے دیہی علاقوں میں 2 اورلودھراں سے ایک کیس رپورٹ ہوا، جب کہ خوشاب کے دیہی علاقوں میں 765 ٹیسٹ کیے گئے، کوئی پازیٹو نہیں آیا، نارووال میں 828 ٹیسٹ کیے گئے اور تمام منفی رہے، چکوال میں 365، چنیوٹ میں 448 ٹیسٹ کیے گئے اور کوئی مثبت کیس سامنے نہ آیا، تاہم پاکپتن میں 562 ٹیسٹ کیے گئے اور دو کیس پازیٹو رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق لودھراں میں 897 ٹیسٹ کیے گئے اورایک کیس مثبت رپورٹ ہوا، گوجرانوالہ میں 777، خانیوال میں 2546 گجرات میں 1648 اور لیہ میں 728 رینڈم ٹیسٹ کیے گئے تاہم کوئی ٹیسٹ پازیٹو نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں