175

پنجاب ہیلتھ انجینئرز اور ایپکا ملازمین کا احتجاج اور دھرنا

پنجاب ہیلتھ انجینئرز نے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سمیت دیگرمطالبات کے حق میں سیون کلب چوک پر دھرنا دیدیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ چودھری اکرم سے مذاکرات ناکام ہو گئے ،مظاہرین نے مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا جبکہ ایپکا ملازمین بھی ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبات کے حق میں میں سڑکوں پر آگئے ،مطالبات کی عدم منظوری پر پنجاب سول سیکرٹریٹ چوک سمیت لاہور میں متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں پنجاب ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز اپنے مطالبات کے حق میں اریگیشن سیکر ٹریٹ میں سراپا احتجاج رہے ،15 ویں روز بھی مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے ۔ انجینئرز نے کہا کہ دیگر صوبوں کی طرح پنجاب بھر کے سرکاری اداروں کے انجینئرز کو بھی ٹیکنیکل الائونس دیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں