333

پیراگون سٹی لاہور کے ڈائریکٹر کی درخواست ضمانت پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹر منیر ضیا ءکی درخواست ضمانت پر سماعت‘ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم نومبر کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی‘ درخواست میں چیئرمین اور ڈی جی نیب اور انوسٹی گیشن آفیسر کو فریق بنایا گیا تھا درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی نیب نے غیر قانونی طور پر درخواست گزار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں‘ درخواست گزار کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں‘ نیب نے درخواست گزار کے حقیقی بھائی ندیم ضیاءکیخلاف متعدد انکوائریاں کا آغاز کر رکھا ہے‘ درخواست گزار کا بھائی ندیم ضیا پیراگون سٹی کا چیف ایگزیکٹو ہے جس کی بنیاد پر نیب کی جانب سے ہراساں کیا جاتاہے‘ درخواست گزار نیب کے ساتھ تحقیقات میں مکمل تعاون کیلئے تیار ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے اور عدالتی فیصلے تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے‘ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں