282

پیرا گون سٹی لاہور کیس: قیصر امین بٹ کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ

پیراگون سٹی ہاﺅسنگ سکیم برکی روڈ کے چیف ایگزیکٹو قیصر امین بٹ کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ ان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قیصر امین بٹ گزشتہ دنوں سندھ کے ایک علاقے سے گرفتار کیے گئے تھے ان پر پیراگون سٹی کو غیر قانونی طور پر بنانے کا الزام ہے۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق بھی پیراگون سٹی کے حوالے سے احتساب عدالت میں کئی پیشیاں بھگت چکے ہیں اور گرفتاری کے ڈر سے قبل از ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے لے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں