85

پیغام یونین کا واپڈا ہاؤس کے باہر مطالبات کیلئے دھرنا

پاکستان واپڈا پیغام یونین نے ا واپڈا ہاؤس کے باہر مطالبات کے حق میں دھرنا دیا،مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ، صدر پریم یونین سراج الدین ثاقب کی قیادت میں پیغام یونین نے واپڈا ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک واپڈا ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا، ملک بھر سے پیغام یونین کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی ۔مظاہرے میں مرکزی چیئرمین لیسکو توقیر اسلام، ریجن چیئرمین میاں طارق،سیکریٹری جنرل ساجن بھنور، مرکزی چیئرمین احسان چودھری شامل رہے ۔ پیغام یونین نے واپڈا یونینز کے ریفرنڈم کا مطالبہ بھی کردیا ۔ ایس ڈی ثاقب کہتے ہیں کہ یونینز کا ریفرنڈم ہونے سے ہی ملازمین کے مسائل حل ہو سکیں گے ۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ڈیلی ویجز اور ڈیتھ کوٹہ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے ۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں