پاکستان کے سب سے بڑے سینما سٹی پیکس لاہور کی جانب سے بچوں کیلئے منی پیکس سینما کا افتتاح کردیا گیا جس میں بچوں کیلئے چھوٹی سیٹیں اور پلے ایریا بھی موجود ہے تاکہ بچے فلم دیکھنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لے سکیں پیکیجز مال میں موجود سٹی پیکس سینما نے بچوں کیلئے منی پیکس سینما متعارف کروا دیاافتتاحی تقریب میں اداکارہ ریشم اور جگن کاظم سمیت فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سنی پیکس سینما کی سی ای او مریم کا کہنا تاھ کہ پاکستان میں بڑوں کی تفریح کیلئے بہت سینما ہیں لیکن بچوں کی تفریح کیلئے کوئی سینما موجود نہیں تھا جس پر ہم نے سوچا کہ بچوں کی تفریح کیلئے بھی منی سینما ہونا چاہیے سینما کی تقریب میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
