پیل اور پیکیجز مال کو کم ریٹ پر سرکاری اراضی الاٹ کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔ پیس فار لائف ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق نے ہیومن رائٹس سیل میں درخواست دی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب‘ بورڈ آف ریونیو اور ڈی سی او کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ بے یارومددگار بچوں کی فلاح کا کام کر رہے ہیں 239کنال سے زائد سرکاری اراضی پیل اور پیکجز مال کو خلاف قانون الاٹ کی گئی اراضی کی الاٹمنٹ کیخلاف متعلقہ اداروں سے رجوع کیا مگر شنوائی نہیں ہو رہی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرا کر جگہ کسی فلاحی ادارے کو دینے کا حکم دے۔
