237

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی پابندی

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں پر سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے منع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں پر دوران ڈیوٹی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی، فضائی میزبان اکثر اوقات شوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو اپ کردیتے تھے، دوران ڈیوٹی کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے منع کرنے کا مقصد کام کی رفتار کو بہتر بنانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ منع کرنے سے فضائی میزبانوں دوران ڈیوٹی بہتر فضائی سروس دیے سکیں گے۔
اس سے قبل پی آئے اے کریو کے دوران پروز دوستی گانے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، ائیر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈز کی یونیفارم میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو بنانے والے فضائی میزبانوں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فضائی میزبانوں کو یونیفارم میں ویڈیوز بنانے کی ممانعت ہے، سوشل میڈیا ویڈیو میں دکھائی دینے والے فضائی میزبانوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہیں اور ویڈیو میں دکھائی دینے والے تمام فضائی میزبانوں پر آن نیشنل فلائٹس سے کی پابندی لگ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں