321

پی ٹی آئی کی ہوا چل پڑی‘ ضمنی الیکشن جیتیں گے: ہمایوں اختر

این اے 131 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر خان نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں ڈی ایچ اے کمیونٹی سنٹر میں مقامی رہائشیوں سے خطاب کیا‘ شرکاءنے ہمایوں اختر کو حمایت کی یقین دہانی کروائی علاوہ ازیں اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کارکنوں اور خواتین ارکان پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہا کہ این اے 131 میں فتح پی ٹی آئی کی ہوگی‘ حلقے کی ہوا پی ٹی آئی کے حق میں چل پڑی ہے‘ نوجوان اور خواتین زیادہ سے زیادہ محنت کریں تاکہ ضمنی الیکشن میں برتری کو ہزاروں تک لے جایا سکے۔ قبل ازیں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے عہدیدار نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جن میں اقبال انصاری‘ چودھری ماجد‘ حاجی لیاقت‘ رانااکرم اور دیگر شامل ہیں۔ ہمایوں اختر نے غازی روڈ‘ پل بندیوالا‘ محبوب کالونی‘ پنجاب ہاﺅسنگ سوسائٹی‘ کیولری گراﺅنڈ‘ مدینہ کالونی اور ریلوے آفیسرز کالونی میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں