260

پی ٹی آئی کا شہباز شریف سے بیرون ملک علاج کی رپورٹس دکھانے کا مطالبہ

تحریک انصاف نے شہباز شریف سے بیرون ملک کرائے گئے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا، بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے کس چیز کا علاج کرایا عوام اور عدالت کو پتا تو چلے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکمران جماعت کا رد عمل سامنے آگیا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے شہباز شریف سے میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ شہباز شریف لندن میں کرائے گئے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کریں تاکہ عوام اور عدالت کو پتا چل سکے کہ شہباز شریف نے کس چیز کا علاج کروایا؟
بابر اعوان نے مزید کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کو ملک میں علاج کروانے کا پابند کریں، جن ہسپتالوں میں 20 کروڑ لوگ اعتبار کرتے ہیں شریف خاندان ان سے بھاگنے کی وجہ بتائیں، شہباز کے استقبال کے لیے صرف ڈیڑھ درجن کارکنوں کا سمندر آیا، کارکنوں کا ہجوم دیکھ کر شہباز شریف تحریک سے توبہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں