161

چھانگا مانگا جنگل میں آگ لگ گئی،قیمتی درخت جل گئے

چھانگا مانگا کے قدیمی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو شدت اختیار کرگئی جس نے درجنوں ایکڑ رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چونیاں پتوکی و دیگر جگہوں سے منگوائی گئی فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی آگئیں۔ پانچ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر پوری طرح قابو پالیا گیا۔ ریسکیوحکام نے بتایا کہ اچانک بھڑکنے والی آگ نے کئی ایکڑ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس آگ نے قیمتی درختوں اور نئے لگائے گئے پودوں کو جلا کر راکھ کردیا۔ اس آپریشن میں فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے حصہ لیا جب اس معاملہ کے متعلق محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او عمران ستار سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ یہ آگ سرکنڈوں میں لگی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں