224

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جاری

سینیٹ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحاریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جارہی ہے۔
پریذائیڈنگ افسر بیرسٹر محمد علی سیف کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا۔ قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک پیش کی۔ 64 ارکان نے نشستوں سے کھڑے ہوکر قرارداد پیش کرنے کی حمایت کی جس پر بیرسٹر محمد علی سیف نے تحریک پر رائے شماری کی منظوری دے دی۔
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلیے اپوزیشن کو 53 ارکان کی ضرورت ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس 64 ارکان ہیں۔ رائے شماری خفیہ طریقے سے کرائی جارہی ہے۔
چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف ووٹنگ کے بعد ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کرائی جائے گی۔ سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد حکومت نے جمع کرائی ہے۔
اپوزیشن کے امیدوار سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ آج جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، جمہوری قوتیں کامیاب ہونگی۔
چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کرونگا، اپوزیشن کیلیے سیاسی میدان کھلا نہیں چھوڑا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں