302

چیف جسٹس کا پنجاب یونیورسٹی کے سابق وی سی کوہتھکڑیاں لگانے کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرمجاہد کامران اور دیگرپروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگانے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اوردیگرپروفیسرزکو ہتھکڑیاں لگانے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس کی جانب سے ازخود نوٹس کی سماعت آج لاہوررجسٹری میں ہوگی۔ چیف جسٹس نے نیب اورپولیس حکام کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی اس معاملے پرنیب حکام سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ احکامات کے باوجود اساتذہ کو ہتھکڑیاں کیوں لگائی گئیں اورواقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرمجاہد کامران پر بے ضابطگیوں کا الزام ہے، انہوں اپنے 9 سالہ دور میں بڑے پیمانے پر یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کیں اور 550 سے زائد افراد کو بھرتی کیا، جب کہ اپنی اہلیہ شازیہ قریشی کو غیرقانونی طور پر یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل تعینات کیا، اس کے علاوہ ڈاکٹرمجاہد کامران نے پپرا رولز کے خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند کنٹریکٹر کو ٹھیکے دیے۔
واضح رہے کہ سابق وی سی کو10 روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں