289

چین سے ایک نوجوان سرگودھا سے لڑکی بیاہ کر لے گیا ، تصویر سامنے آ گئی

آج کل شادیوں کا سیزن جاری ہے اور یہ سیزن تو گزشتہ کی نسبت زیادہ ہی پرجوش رہا کیونکہ کئی پاکستانی غیر ملکیوں کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، امریکہ سے آئی دلہن کے بعد اب چینی نوجوان سرگودھا سے پاکستانی لڑکی کو بیاہ کر لے گیا ہے ۔
شادی کی تقریب سرگودھا کے مقامی چرچ میں انجام پائی ،رواں سال میں سرگودھا سے چائینز 2دولہنیں پہلے بھی بیاہ کر لے جاچکے ہیں۔ سرگودھا کے نواحی گاوں چک نمبر 97 شمالی کے رہائشی جیکب مسیح کی صاحبزادی عظمیٰ جیکب جو کہ سرگودھا کی رہائشی خاتون جس کی کچھ عرصہ قبل چین میں جینگ چن نے رابطہ ہوا جس کے بعد ان کی شادی کے معاملات طے پا ئے ، چین کا جینگ چن اپنی دلہن کو بیاہنے سرگودھا پہنچ گیا ،سلطان کالونی کے مقامی چرچ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں علاقہ کے لوگوں کے علاوہ جینگ چن کی بہن ، والد، والدہ اور بہن خصوصی طور پر چائنا سے سرگودھا آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں