276

ڈائریکٹر پاک عرب سوسائٹی لاہور کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے پاک عرب سوسائٹی کے ڈائریکٹر سابق سینیٹر عمار گلزار کا نیب پنجاب کو دس روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ عدالت کو عمار کا میڈیکل کرانے کا بھی حکم جاری کردیا۔ احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے پاک عرب ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر اور سابق سینیٹر عمار گلزار کو ایل ڈی اے کے پلاٹوں کی تین ہزار فائلیں تعداد سے زیادہ فروخت کرنے کے الزام میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا۔ عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے موقف اختیار کیا کہ عمار گلزار پاک عرب سوسائٹی کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے سوسائٹی کے فیز ٹو کیلئے ایل ڈی اے سے دو ہزار فائلیں فروخت کرنے کی منظوری لی لیکن بعد میں فائلیں پانچ ہزار فروخت کردیں اس کے علاوہ جو جگہ ایل ڈی اے سے فائلیں فروخت کرنے کیلئے لی گئی وہ جگہ بھی غیر قانونی تھی۔ عدالت میں عمار گلزار کے وکیل نے میڈیکل کرانے کی درخواست دی کہ عمار گلزار کو ریمانڈ پر دینے سے پہلے اس کا میڈیکل کرایا جائے اس پر عدالت نے نیب کو میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں