379

ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ، نئے نرخ 132 روپے 30 پیسے مقرر

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 132 روپے 30 پیسے میں ٹریڈ ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ گئی، 7 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر نئے ریٹ کے مطابق 132 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
یادرہے گذشتہ روز ڈالر کی انٹر بینک مارکیٹ میں مالیت 132 روپے 23 پیسے رہی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے معاشی تجزیہ کاروں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں جہاں سے سپورٹ ملنے پر روپے کی قدد میں اضافہ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں