275

ڈاکٹر عارف علوی 13 ویں صدر مملکت منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ متحدہ حزب اختلاف تمام تر کوششوں کے بعد بھی مشترکہ امیدوار لانے میں ناکام رہی ،پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن مشترکہ صدارتی امیدوار تھے

ضرور پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی 13 ویں صدر مملکت منتخب
قومی اسمبلی میں عارف علوی کو 212 ووٹ ملے ،مولانا فضل الرحمان کو 131 اور اعتزاز احسن کو 81 ووٹ ملے۔ بلوچستان اسمبلی میں مجموعی طور پر 61 میں سے 60 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ ن لیگ کے رکن اسمبلی نواب ثنا اللہ زہری نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔بلوچستان اسمبلی میں سے 45 ووٹ عارف علوی، مولانا فضل الرحمان کو 15 ووٹ جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری اعتزاز احسن کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔

سندھ میں حسبِ توقعات پیپلز پارٹی کے امیدوارچوہدری اعتزاز احسن کا پلڑا بھاری رہا اور انھوں نے 100 ووٹ حاصل کیے، عارف علوی نے 56 جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 1 ووٹ لیا۔سندھ اسمبلی میں فارمولے کے مطابق اعتزاز احسن کو 39 جبکہ عارف علوی کو 22 ووٹ ملے،سندھ اسمبلی میں مجموعی طور پ 163 میں سے158 ووٹ کاسٹ ہوئے اور ایک ووٹ مسترد ہوا جب کہ 5 اراکین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی کے نادرمگسی اورمرادعلی شاہ سینئرنے ووٹ کاسٹ نہیں کیاجبکہ تحریک لبیک کے ارکان نے بھی ووٹنگ کےعمل کا بائیکاٹ کیا۔ پنجاب اسمبلی میں 354 میں 351 ووٹ کاسٹ ہوئے، علی عباس،ارشد جاوید، بسمہ ریاض نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔خیبرپختونخوااسمبلی میں 112میں سے 111ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے،آزادرکن امجدآفریدی ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے،ڈاکٹرعارف علوی کی خیبرپختونخوا میں اکثریت واضح تھی جہاں انہوں نے 111 ووٹ میں سے 78 ووٹ حاصل کیے،مولانا فضل الرحمٰن نے 26 ووٹ لیے جبکہ اعتزاز احسن کو صرف 5 ووٹ ہی مل سکے، اس کے ساتھ ساتھ 2 ووٹ مسترد بھی ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں