78

ڈاکٹر کو70 لاکھ روپے میں الہ دین کا چراغ فروخت کرنے والے نوسرباز گرفتار

ایک ڈاکٹر کو بے وقوف بنا کر لاکھوں روپے کا جعلی الہ دین کا چراغ فروخت کرنے والے نوسرباز گرفتار ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیئر پولیس افسر امت رائے نے بتایا کہ بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ایک ڈاکٹر لئیق خان نے پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی تھی کہ اس نے 7 لاکھ بھارتی روپے دے کر الہ دین کا چراغ خریدا تھا اور اب اسے اندازہ ہوا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکا ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ شکایت درج کروانے والے ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا تھا کہ جادو ٹونا کرنے والوں کے بھیس میں ملنے والے دو افراد نے اسے بتایا تھا کہ ان کے پاس معروف طلسماتی داستان والا الہ دین کا چراغ ہے اور اسے رگڑنے پر جن نکلتا ہے جو کسی کو بھی مالا مال کرسکتا ہے۔
ڈاکٹرنے جن نوسربازوں سے یہ چراغ خریدا تھا انہوں نے اس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ایک بار اس چراغ میں سے جن بھی نکال کر دکھایا تھا۔
افسر کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ ک مطابق چراغ رگڑنے پر ملزمان میں سے ایک نے جن کا روپ دھار کر اسے بے وقوف بنایا اور اس نے بھی یقین کرلیا کہ وہ چراغ سے نکلنے والا جن ہے۔
امت رائے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے نوسر باز ایسی جعل سازیوں سے کئی دیگر خاندانوں کو بے وقوف بنا کر ان سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں