143

ڈبے والا دودھ تیار کرنیوالوں کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست،جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے ڈبے والا دودھ تیار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف درخواست پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر سے جواب طلب کر لیا ۔درخواست گزار محمد حسنین نے موقف اختیار کیا کہ ایک سال تک کی عمر کے بچوں کو پلایا جانے والا ڈبے کا دودھ مضر صحت ہے ۔لاہور میں ایک شیر خوار بچی ڈبے کا دودھ پینے سے ہلاک ہو چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں