317

ڈولفن سکواڈ نے فیروزپور روڈ پر ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈولفن سکواڈ نے فیروز پور روڈ پر کارروائی کے دوران ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی اور ملزم کو تھانہ گلبرگ کے حوالے کر دیا ہے۔
فیروز پور روڈ پر ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے موٹر سائیکل چھین رہا تھا کہ پیٹرولنگ پر موجود ڈولفن اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور مزید کارروائی کیلئے تھانہ گلبرگ کے حوالے کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں