123

ڈویلپرز کیلئے ایک بری خبر: پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کو زیرزمین پانی کے چارجز دینا ہونگے

واسا نے 122 کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کی فہرست تیار کرلی ہے جن سے زیرزمین پانی استعمال کرنے کی مد میں ایکوفر چارجز وصول کیے جائیں گے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نے کہا ہے کہ واسا کوآپریٹو سوسائٹیوں سے زیرزمین پانی نکالنے کابل وصول کرے گا اور اس سلسلہ میں محکمہ کوآپریٹو سے سوسائٹیوں کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔ ایم ڈی واسا نے رجسٹرار کوآپریٹو سے ایکوفر چارجز وصولی کیلئے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں رجسٹرار کوآپریٹو کی ایکوفر وصولی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔واسا کو پنجاب پولیس کی جانب سے 9 کانسٹیبل اور دو اے ایس آئی بھی مل گئے ہیں بل نہ دینے اور نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے میں پولیس کی معاونت ہوگی۔ واسا آئندہ ہفتہ سے ریویو کلیکشن میں تیزی لائے گا اور پیسے نہ دینے والوں کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے جبکہ مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں