297

ڈیفنس: ایف آئی نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا‘ ملزم سادہ لوح شہریوں کو کوریا بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اسی سلسلے میں ایف آئی اے نے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم حافظ رﺅف کو گرفتار کرلیا جس پر ایک شہری کو کوریا بھجوانے کیلئے ساڑھے پانچ لاکھ بٹورنے کا الزام ہے ‘ملزم پہلے بھی متعدد افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ممالک بھجوا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں