269

ڈیفنس فیز 4 لاہور کے سٹور سے بجلی چوری پکڑی گئی‘ مالک کیخلاف مقدمہ درج

ایف آئی اے کی لیسکو حکام اور ٹاسک فورس کے ساتھ مشترکہ کارروائی‘ فیز 4 ڈیفنس میں ایک سٹور سے بجلی چوری پکڑ لی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق لیسکو اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیموں کو اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ نیو عثمان پر ڈائریکٹر سپلائی لین سے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس پر کارروائی کی گئی اور سٹور کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا بجلی کا میٹر بھی جان بوجھ کر خراب کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں