318

ڈیفنس لاہور: پروفیشنل گروپ‘ فیئر اینڈ لائل اور فرینڈز بزنس گروپ کا اتحاد بن گیا

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات اگلے ماہ دسمبر 2018ءمیں منعقد ہو رہے ہیں اس سلسلے میں پروفیشنل گروپ‘ فیئر اینڈ لائل گروپ اور فرینڈز بزنس گروپ نے اتحاد بنا لیا ہے اور مشترکہ پینل لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ”ہاٹ لائن اسٹیٹ“ کے چیف ایگزیکٹو چودھری اکرام الحق نے ”قدریں“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں دونوں گروپوں نے 4 رکنی کمیٹی چودھری اعجاز‘ محمو دورک‘ بابر اسماعیل بٹ ‘ شیخ احتشام‘ فیئر اینڈ لائل گروپ کی طرف سے جبکہ فرینڈز بزنس گروپ کی 4 رکنی کمیٹی میں ارشد نجمی‘ طارق بھٹی‘ رانا افتخار اور جاوید اقبال شامل تھے۔اجلاس کے آخر میں پروفیشنل گروپ کے بانی میجر (ر) رفیق حسرت اور میجر (ر) منظور حسین نے فیصلہ سنایا کہ دونوں گروپس مشترکہ طور پر ایسوسی ایشن کے الیکشن کیلئے اپنا پینل لائیں گے۔ فی الحال صدر کے عہدے کیلئے ڈاکٹر خالد محمود چودھری‘ سینئر نائب صدر کیلئے حاجی لطیف چودھری کو امیدوار نامزد کردیا گیا ہے جبکہ دیگر عہدوں کیلئے امیدوار کی نامزدگی کا عمل بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ چودھری اکرام الحق نے مزید کہا کہ دیگر گروپس اور دوستوں سے بھی اس سلسلے میں رابطے جاری ہیں ان کی مشاورت کے بعد حتمی پینل کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں