270

ڈیفنس میں این ٹی اینڈ ڈی کمپنی کے دفتر کی منتقلی پر ملازمین کا احتجاج

واپڈا پیغام یونین کا نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے دفتر کو واپڈا ہاﺅس سے ڈیفنس پلازہ منتقل کرنے کیخلاف احتجاج‘ واپڈا ہاﺅس کے سامنے ہونے والے احتجاج میں واپڈا پیغام یونین کے صدر سراج الدین ثاقب سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘ مظاہرین نے این ڈی ڈی سی حکام کے خلاف نعرے بازی کی‘ مظاہرین سے خطاب میں سراج الدین ثاقب نے کہا کہ دفتر کو ڈیفنس منتقل کر کے ایک اعلیٰ افسر کو نوازنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ سرکاری عمارت سے نجی عمارت میں بھاری کرایہ کی ادائیگی کر کے افسر کو فائدہ پہنچایا جائیگا‘ انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی انتظامیہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں