325

ڈیفنس میں ڈاکو راج شروع‘ پولیس اور سکیورٹی خاموش تماشائی

ڈی ایچ اے کی حدود میں 3 تھانے A ‘ B اور C واقع ہیں جن میں DSP,ASP اور تھانیداروں کے علاوہ سپاہیوں کی ایک بڑی کھیپ 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے جبکہ DHAکے سکیورٹی اہلکار بھی سرگرم ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ DHA میں پچھلے دو ماہ سے ڈکیتیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ان میں سٹریٹ کرائم کے واقعات بھی شامل ہیں پولیس نے کئی ایک ملزمان پکڑے بھی ہیں لیکن جرائم کا گراف کم ہونے کی بجائے بڑھ رہا ہے جس سے رہائشیوں کو شدید تشویش ہے اور وہ خود کو اس علاقے میں غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ قدریں نیوز کی توسط سے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام اور ڈی ایچ اے سکیورٹی فورس کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) امیر حمزہ اس سلسلے میں مل کر کوئی ٹھوس حکمت عملی مرتب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں