315

ڈیفنس کلب فیز 8 کی ممبر شپ شروع ہو گئی

ڈی ایچ اے کلب فیز 8 کی عمارت تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے گویا فنشنگ ورک شروع ہو چکا ہے اس اثنا میں اس کلب کی ممبر شپ کا آغاز کردیا گیا ہے اور فارم ڈی ایچ اے فیز 6 آفس کمپلیکس سے 5 اکتوبر سے دستیاب ہیں۔ یہ کلب سابقہ پارک ویو کے Eبلاک میں لکس مارکی کے بالکل ساتھ واقع ہے۔ یہ تقریباً 23 کنال رقبہ پر مشتمل ہے۔ ریسٹورنٹس ‘ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سپورٹس گیمز کی تمام سہولیات میسر ہوں گی جن میں سوئمنگ پول اور جم وغیرہ بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ منصوبہ ڈی ایچ اے انجینئرنگ برانچ کی زیرنگرانی جا ری ہے اور اس کلب کی تعمیر کے بعد ڈیفنس میں 6 کلب ممبران کی جسمانی اور ذہنی تسکین کیلئے مہیا ہونگے۔ مزید تفصیلات کیلئے ان فون نمبرز پر رابطہ کریں۔ 99063901-99063903

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں