285

ڈیفنس کے ممتاز صحافی اعظم ناصر چودھری انتقال کر گئے

ڈی ایچ اے سے شائع ہونے والے ماہانہ میگزین وائس آف سوسائٹی کے چیف ایڈیٹر و پبلشرز اور ڈیفنس ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات اعظم ناصر چودھوری انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم تقریباً دو سال سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور مسلسل ڈائیلسز کروا رہے تھے۔ چند دن پہلے اچانک انہیں برین ہیمبرج ہو گیا جس کے باعث انہیں CMH میںداخل کروایا گیا او رانہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن آج وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز 1 کی جامع مسجد (اللہ اکبر) میں ادا کی گی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ پراپرٹی ڈیلرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ اعظم ناصر چودھری نے بیوہ‘ 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ مرحوم محکمہ سوئی ناردرن گیس میںPRO رہے جبکہ صحافتی کیریئر کا آغاز روزنامہ جنگ سے کیا بعد ازاں انہوں نے ایک فلمی میگزین ”فلورنس“ نکالا اور پھر انڈسٹریل افیئرز کے نام سے بھی ایک میگزین خاصا عرصہ شائع کرتے رہے۔ ان کی تدفین ڈی ایچ اے قبرستان S بلاک فیز 2 میں کی گئی۔ ادارہ ”قدریں“ کی پوری ٹیم ان کی رحلت سے افسردہ ہے اور انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں