77

ڈی آئی خان، مانسہرہ: رکشہ نہر اور جیپ کھائی میں جا گری، 9 جاں بحق

ڈی آئی خان میں چنگ چی رکشہ سی آر بی سی نہر میں گرنے سے 4 خواتین جبکہ مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
چنگ چی لوڈر رکشہ کو حادثہ تھانہ پروآ کی حدود گاؤں جھنگی کے قریب پیش آیا، شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے جانے والے شاہ اجمل کے رہائشی 10کے قریب افراد ڈوب گئے، 4 خواتین کی نعشیں، 2 خواتین، ایک بچے اور لوڈر ڈرائیور سمیت 4 افراد کو نیم بیہوشی کی حالت میں نہر سے نکا ل لیا گیا، آخری اطلاعات تک دیگر کی تلاش جاری ہے۔
ادھر شنکیاری یونین کونسل سم الہی منگ کے علاقے کوٹ دل بنی کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق واجد لیاقت منیر اور خاتون سمیت پانچ افراد موقع پر چل بسے، زخمیوں کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ایبٹ آباد اے ایم سی منتقل کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں