220

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن الیکشن : صدر کے عہدے کیلئے 4 امیدوار میدان میں

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کا موسم آن پہنچا ہے یعنی دسمبر 2018ءمیں ڈی ایچ اے کا موسم گرما گرم ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں انصاف گروپ‘ اتحاد گروپ‘ محافظ گروپ اور امن گروپ نے آپس میں مل کر الیکشن لڑنے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ صدر کے عہدے کیلئے اب تک 4 امیدوار سامنے آچکے ہیں ان میں فرینڈز بزنس گروپ نے خالد محمو چودھری‘ فیئر اینڈ لائل گروپ نے حاجی عبدالطیف چودھری‘ الخدمت گروپ نے زاہد بن صادق کو جبکہ نوجوان پراپرٹی ڈیلرز پر مشتمل ایک گروپ نے محمد دبنگ رہنما ابوبکر بھٹی کو اپنا علیحدہ پینل سامنے لانے کیلئے بطور صدر نامزد کردیا ہے۔ دیگر گروپس جن میں انصاف گروپ‘ امن گروپ‘ اتحاد گروپ اور محافظ گروپ شامل ہیں نے آپس میں الحاق کر کے ایک بطور بہترین ٹیم سامنے لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس اتحادی گروپ کا موٹو ہے ”قابل شخصیت کو آگے لانا ہے“ پاک بزنس گروپ کے جنرل سیکرٹری بشارت نوشاہی نے بھی جلد اپنے الگ پینل کو سامنے لانے کا عندیہ دے رکھا ہے۔ گویا اب تک پراپرٹی ڈیلرز کے الیکشن کی خوشگوار فضا بنتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں