172

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن الیکشن لاہور :علی اکبر بھٹی اور افتخار حسین گورایہ بھی امیدوار بن گئے

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات دسمبر 2018ءمیں کروانے کا حتمی اعلان ہو چکا ہے اور اس حوالے سے امیدوار بھی میدان میں آرہے ہیں ابوداﺅ اسٹیٹ اور MH اسٹیٹ ڈی ایچ اے میں رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے اپنی واضح شناخت رکھتے ہیں۔ابوداﺅد اسٹیٹ کے علی اکبر بھٹی اور MH اسٹیٹ کے افتخار حسین گورایہ نے بھی اس حوالے سے نمایاںکردا رادا کرنے کے عزم کااظہار کیا ہے۔ ہفت روزہ ”قدریں“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان دنوں ممکنہ امیدواروں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے بحران نے پچھلے تین سال میں ہماری کمیونٹی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور بدقسمتی سے اس سے نکلنے کیلئے ہماری ایسوسی ایشن نے کوئی اہم اور قابل ذکر کردار ادا نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے ڈی ایچ اے کی ڈیلر کمیونٹی انتہائی مایوسی کا شکار ہے اور لوگوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے منسلک ہزاروں لوگوں کو بیروزگاری سے بچایا جائے کیونکہ اس سے کے باعث ہمارے کئی پراپرٹی ڈیلرز اپنے دفاترز کو بند کر کے متبادل روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ علی اکبر بھٹی اور افتخار حسین گورایہ نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے تباہ ہونے سے اس سے منسلک دوسری انڈسٹری میں بے حد متاثر ہوئی ہے ملک کی معیشت پر بھی منفی اثرات پڑے ہیں۔ ہم رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھانے کاعزم رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا تاکہ پڑھی لکھی اور نوجوان قیادت اس ایسوسی ایشن کی باگ ڈور سنبھال کر اپنی کمیونٹی کا مستقبل تابناک بنا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں