185

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن الیکشن ‘ووٹنگ کا عمل جاری

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے ووٹنگ DHA بوائز سکول S بلاک فیز 2 میں جاری۔ 300 سے زائد ووٹ کاسٹ ہو چکے ہیں۔کھابوں کا زور‘ گہماگہمی اور جوش و خروش عروج پر۔ڈھول کی تھاپ پر ڈیلرز محو رقص۔3 بجے ووٹنگ کا عمل روک دیا جائے گا اور اس کے بعد گنتی شروع کردی جائے گی۔ ووٹنگ انتہائی پُرامن ماحول میں جاری ہے۔ تمام گروپس کے امیدواران اور سپورٹرز ایک دوسرے کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آرہے ہیں اور کسی کے دل بھی رنجش دکھائی نہیں دے رہی۔ S بلاک میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ کچھ لوگ پولنگ کیمپوں کے اندر بیٹھے کشمیری چائے سے بھی لطف اندوز ہ ہو رہے ہیں اور کوئی بریانی ‘ حلوہ پوڑی اور نان چنے کھا کر لطف اندوزہو رہا ہے ۔ کچھ لوگ دھوپ کا مزہ لے رہے ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی میاں یاسین سوہل بھی پولنگ کا عمل دیکھنے کیلئے تشریف لائے۔ ان کے ہمراہ ممبر کینٹ بورڈ قاری محمد حنیف بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں