174

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن الیکشن: الخدمت گروپ کے علی اکبر بھٹی دوبارہ گنتی میں کامیاب

الخدمت گروپ کے امیدوار برائے انفارمیشن سیکرٹری اور ابوداﺅد اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو علی اکبر بھٹی نے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میںاپنے حریف رئیلٹی اسٹیٹ کے عقیل عباس ملک سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف ایک ووٹ سے شکست کھا گئے گویا بقول شاعر ”مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا“ علی اکبر بھٹی نے 193 ووٹ حاصل کیے اپنے انتخابی نتائج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دوبارہ گنتی کروائی جائے اس لیے الیکشن کمیشن اس بارے غور کرے۔ جس پر الیکشن کمیٹی نے ان کی درخواست پر غور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس ری کاﺅنٹنگ میں الیکشن کمیٹی نے علی اکبر بھٹی کو ایک ووٹ سے کامیاب قرار دیا۔اس طرح علی اکبر بھٹی نے 193 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل رئیلٹرز گروپ کے عقیل عباس ملک نے 192 ووٹ حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں