237

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن انتخابات کیلئے کئی گروپس کا الحاق ہو گیا: سید خرم گیلانی

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کی سرگرمیاں آہسہ آہستہ شروع ہو گئی ہیں۔ چار مشہور گروپس نے مل کر اتحاد بنا لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محافظ گروپ کے سربراہ اور Estate 4Uکے چیف ایگزیکٹو سید خرم گیلانی نے ”قدریں نیوز“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئندہ الیکشن میں مفاد پرست ٹولے کیخلاف مل کر الیکشن میں حصہ لیں گے اور اُجلی سوچوں اور جواں جذبوں کے حامل دوستوں کو اپنے پینل میں نامزد کریں گے۔ سید خرم گیلانی نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کی پچھلے تین سالوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے نہ تو رئیل اسٹیٹ پر عائد ہونے والے ٹیکسوں کو کم کروایا اورنہ ہی DHA میں ڈیلرز کو عزت دلوائی لہٰذا اب ان کا محاسبہ کرنے کیلئے ہم یکجان ہیں اور یہ الیکشن جیت کر اپنی ڈیلر برادری کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں