306

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی AGM کا کامیاب انعقاد

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کا سالانہ اجلاس عام (AGM) آج صبح 10بجے ڈیفنس کلب J بلاک فیز 1 سے ملحقہ کمیونٹی سنٹر میں شروع ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ انتہائی پُرسوز اور خوبصورت آواز میں میاں نواز نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کر کے حاضرین کے دلوںکو راحت پہنچائی۔ بعد ازاں ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چودھری نے میزبانی کے فرائض سنبھالے۔ سٹیج پر صدر میجر (ر) رفیق حسرت کے ہمراہ دیگر عہدیداران محمد الیاس‘ حاجی عبدالطیف‘ چودھری اکرام ‘ یحییٰ خان‘ آصف اعوان‘ ارشد علی کھوکھر اور طارق بھٹی تشریف فرما تھے۔ تقریب میں الخدمت گروپ کے بانی رہنما طلعت احمد میاں کے علاوہ نواز غنی‘ مون ملک‘ ملک نصیر ‘ اعجاز امین چودھری‘ ابوبکر بھٹی‘ عرفان بھٹی‘ عمران فیض‘ میاں نواز‘ آصف نثار ‘ حاجی اکرم‘ مقصود حسین‘ زین العابدین‘ بابر اسماعیل بٹ‘ محمود بھٹی‘ ذوالفقار حسن‘ بشارت نوشاہی‘ چودھری اسد علی‘ راشد محمود‘ کرنل (ر) برکات حسین‘ مہروز سعید‘ منور حسین اور پراپرٹی ڈیلرز کی ایک بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔طلعت احمد میاں ‘ چودھری اسد علی اور عرفان بھٹی نے اس موقع پر ایسوسی ایشن اور ڈی ایچ اے کے مابین تعلقات کو مبہم قرار دیا اور بعد اعتراضات بھی اٹھائے جس کا میجر رفیق حسرت نے بڑے تحمل کے ساتھ جواب دیا اور انہیں مطمئن کرنے کی کوشش بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں