149

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور انتخابات‘ کئی گروپس پر مبنی بڑا ا تحادتشکیل پا گیا

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات کی فضا بننا شروع ہو گئی ہے۔ مختلف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پر مشتمل گروپس نے مشترکہ طور پر ایک اجلاس بلا کر بڑا اتحاد بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق محافظ گروپ‘ انصاف گروپ‘ اتحاد گروپ‘ امن گروپ‘ یونٹی گروپ اور اوکاڑہ گروپ نے متحد ہو کر انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ کرلیا ہے اور اس کے نتیجے میں اس مرتبہ ایک بڑا اتحاد بن چکا ہے۔ ان تمام گروپس نے الخدمت گروپ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس یوسف اسٹیٹ ہاﺅس کے آفس میں منعقد ہوا جس میں طلعت احمد میاں کو بطور خاص مدعو کیا گیا اور ان کو بطور صدارتی امیدوار سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس اجلاس میں سید خرم گیلانی‘ راجہ عاصم‘ نواز غنی‘ شہبازریاض ‘ فیصل حاکم بھٹی‘ محمد ہارون اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں