169

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی الیکشن کمیٹی کا قیام

ڈ ی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات (2018ءتا 2021ئ) 15 دسمبر 2018ءبروز ہفتہ کو منعقد ہوں گے اس حوالے سے الیکشن شیڈول کی تیاری کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں کرنل (ر) ثاقب جمیل کو چیئرمین جبکہ کرنل (ر) سیف اللہ اور بابر اسماعیل بٹ کو ممبر نامزد کردیاگیاہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں راشد خان کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا لیکن ان کو اعتماد میں لئے بغیر اس عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ میاں طلعت کی طرف سے کرنل (ر) سیف اللہ کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ کمیٹی نے انتخابی شیڈول کی تیاری کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔ جس میں بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ کے علاوہ ممبرز لسٹ کی تیاری ‘امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے یا واپس لینے کے علاوہ دیگر تمام مراحل شامل کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والی کابینہ 2019 سے 2021 ءتک خدمات سرانجام دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں