158

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور انتخابات ‘ ریٹیلرز گروپ کا قافلہ بڑھنے لگا

ڈی ایچ اے کے ریٹیلرز گروپ نے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے کمر کس لی ہے اور ان دنوں معتبر اور ممتاز رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو ساتھ ملانے کیلئے سنجیدہ اور کامیاب کوششیں جاری ہیں۔ اس گروپ کی طرف سے نامزد صدارتی امیدوار ابوبکر بھٹی نے دوستوں کے ہمراہ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ملک آصف جہانگیر ‘ صدر میجر (ر) وسیم انور‘ سابق جنرل سیکرٹری چودھری مقرب وڑائچ جیسے بااعتماد دوستوں کا اعتماد حاصل کرلیا ہے نیز دیگر پراپرٹی ڈیلرز نے بھی انہیں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے جو انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں