278

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات کیلئے طریقہ کار وضع کرنے اور قواعد و ضوابط کو عملی بنانے کیلئے ایک الیکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے اور اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر میجر (ر) رفیق حسرت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کی رو سے چیئرمین راشد احمد خان (خان اسٹیٹ ایجنسی) جبکہ ممبران میں بابر اسماعیل بٹ (سلطان پراپرٹیز) اور محمد ارشد نجمی (نیو لاہور پراپرٹیز) کو ممبران کے طور پر اس کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کمیٹی الیکشن کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے‘ اعتراضات لگانے‘ بیلٹ پیپرز پرنٹ روانے کے علاوہ پولنگ اسٹیشن وغیرہ کے سلسلے میں مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں