213

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور انتخابات 2018:تین صدارتی امیدوار میدان میں آگئے

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات 15 دسمبر 2018ءکو منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ اس وقت تک 3 مختلف گروپس نے اپنے صدارتی امیدواران کا اعلان کردیا ہے۔ الخدمت گروپ نے طلعت احمد میاں‘ پروفیشنل گروپ نے ڈاکٹر خالد محمود چودھری اور ریٹیلرز گروپ نے ابوبکر بھٹی کو نامزد کردیا ہے۔ ان دنوں دیگر گروپس کے ساتھ ان بڑے گروپس کے اتحاد اور الحاق کے معاملات طے پا رہے ہیں۔ ان سب میں سے جس گروپ کو نوجوانوں کے حوالے سے زیادہ شہرت حاصل ہے وہ ریٹیلرز گروپ ہے۔ صدارتی امیواروں کے علاوہ دو گروپس نے نائب صدر کے عہدہ کیلئے بھی اپنے امیدوار حاجی عبدالطیف چودھری جبکہ ریٹیلرز گروپ نے بابا عبدالشکور کو نائب صدر کے لئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ تمام گروپس اپنے مکمل پینل کا اعلان بھی اسی ہفتے کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں