329

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس عام 20اکتوبر کو منعقد ہوگا: محمد آصف اعوان

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد آصف اعوان نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس عام (AGM) نشاءاللہ 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا جس کے بارے میں تمام رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو مطلع کردیا گیا ہے۔ تمام رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز سے گزارش ہے کہ وہ ڈیفنس کلب کمیونٹی سنٹر Jبلاک میں صبح 10بجے شناختی کارڈ اور ڈی ایچ اے ممبر شپ کارڈ (2019ئ) یا پیڈ واچرز کے ہمراہ تشریف لائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آصف اعوان نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کی کارکردگی کے علاوہ آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات دسمبر میں ہونے جا رہے ہیں لہٰذا اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ناموں کو بھی اسی اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں