133

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری 12 جنوری 2019ءکو صبح 10:30 بجے ڈیفنس کلب کمیونٹی سنٹر J بلاک میں ہوگی

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے نتیجے میں منتخب قیادت کی تقریب حلف برداری مورخہ 12 جنوری 2019ءکو صبح ساڑھے 10 بجے ڈیفنس کلب J بلاک فیز 1 ڈ ی ایچ اے سے ملحقہ کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔ نومنتخب سیکرٹری اطلاعات علی اکبر بھٹی کے مطابق اس تقریب میں 700 سے زائد رجسٹرڈ ممبران شرکت کر سکتے ہیں۔ شرکاءکو دعوتی کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں نیز سوشل میڈیا کے ذریعے بھی پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں