157

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں زمین ڈاٹ کام کے بائیکاٹ کے بارے میں غورو خوض

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس نومنتخب صدر ابوبکر بھٹی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر میجر (ر) انوار ڈار‘ نائب صدور عبدالشکور اعوان‘ سید سعود بخاری‘ مون ملک کے علاوہ جنرل سیکرٹری شاہد محمود‘ جوائنٹ سیکرٹری میاں احمد یاسر‘ سیکرٹری فنانس ذوالفقار حسن عابد اور سیکرٹری اطلاعات علی اکبر بھٹی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پراپرٹی کی مشہور ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کیلئے مختلف امور پر غوروفکر کیا گیا۔ یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے زمین ڈاٹ کام پر یہ الزا م عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ بروکرز کے ساتھ چیٹنگ کر رہی ہے اور کلائنٹس کی کال کو ازخود محفوظ کر کے پراپرٹی کے لین دین میں کھلے عام ملوث ہے۔ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر میجر (ر) رفیق حسرت نے اس بارے میں اپنا نقطہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ ایسوسی ایشن تمام لوگوں سے پہلے حتمی فیصلہ اور رائے لے لے اس کے بعد بائیکاٹ کا فیصلہ کرے جبکہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر زمین ڈاٹ کام کے بائیکاٹ کے بارے میں ڈی ایچ اے کے علاوہ لاہور کی دیگر ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس بھی یہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ اب زمین ڈاٹ کام کو خدا حافظ کہا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں