363

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن میںالخدمت گروپ اپنا پینل لائے گا: طلعت احمد میاں

ڈی ایچ اے کے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پر مشتمل ”الخدمت گروپ “کے صدر طلعت احمد میاں نے کہا ہے کہ ہم دسمبر 2018ءمیں منعقد ہونیوالے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اپنے پورے پینل کے ساتھ بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے اور قطعی طور پر نااہل لوگوں کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ہفت روزہ ”قدریں“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طلعت احمد میاں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں گروپ کے تمام ممبران سے مشاورت کا عمل جاری ہے‘ اتحادیوں سے بھی مذاکرات ہو رہے ہیں انشاءاللہ تعالیٰ باضابطہ طور پر جلد اپنے پورے پینل کا اعلان کریں گے۔طلعت احمد میاں نے مزید کہا کہ ہم نوجوان اور پڑھی لکھی سوچ کی حامل قیادت کو سامنے لانے کیلئے کوشاں ہیں جو ڈیلر برادری کے مسائل کا ادراک رکھتی ہو اور بیباک طریقے سے رئیل اسٹیٹ بحران کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں