530

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پورا پینل لے کر آﺅں گا: ابوبکر بھٹی

ڈی ایچ اے لاہور میں رئیل اسٹیٹ کے معروف ادارے ”فاسٹ ڈیل“ کے چیف ایگزیکٹو محمد ابوبکر بھٹی نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے لاہور اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات دسمبر 2018ءمیں ہونے جا رہے ہیں۔ان انتخابات میں پرانے گروپس کو چاہیے کہ وہ نوجوان قیادت کو آگے آنے کا موقع دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”قدریں نیوز“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ابوبکر بھٹی نے مزید کہا کہ مجھے بزرگوں اور نوجوانوں کی یکساں حمایت حاصل ہے اور میں نے صدارتی امیدوار کے طور پر انہیں دوستوں کے کہنے پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوبکر بھٹی نے کہا کہ میرا ایجنڈا کسی کے خلاف ہرگز نہیں ہے مگر میں ان چہروں کو ضرور بے نقاب کرنا چاہتا ہوں جنہو ںنے ڈیلر برادری طفل تسلیاں دینے کے علاوہ کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحران سے نکالنے کیلئے عملی طور پر ناکوئی منصوبہ بندی کی اور نہ ہی ڈیلرز کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کیا۔ ابوبکر بھٹی نے مزید کہا کہ میری یہ کوشش ہوگی کہ میں انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی ڈیلر کمیونٹی کی معتبر آواز بنوں اور انہیں مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی ایسی کرن دکھاﺅں کہ جس سے ان کے کاروبار بھی چمک اٹھیں اور ان کے چہرے بھی خوشی سے دمکنے لگیں۔ ابوبکر بھٹی نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کا آلہ کار نہیں ہوں مجھے صرف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی خوشنودی عزیز ہے لہٰذا میںہر صورت میں اپنے ڈیلر بھائیوں کی کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے اپنا تن من دھن قربان کردوں گا۔ ابوبکر بھٹی نے مزید کہا کہ تھانے کچہریاں اور قید خانے سے گھبرانے والے ہمارے لیڈر نہیں ہیں بلکہ یہ گیدڑ ہیں۔ ہم بے خوف اور بے لوث ہو کر میدان میں نکلے ہیں اور انشاءاللہ تعالیٰ کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد ڈیلر کمیونٹی کے ہر ایک مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے دم لیں گے۔ ابوبکر بھٹی نے کہا کہ قوی امید رکھتے ہیں کہ 2019ءکا سال ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے خوشیوں کی نوید لے کر آئے گا اور ڈیلر کمیونٹی کا اعتماد اور کاروبار بحال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں